JSON Variables

Friday, March 20, 2020

حکومت کہتی ہے سلام نہ کرو جبکہ سلام میں سلامتی ہے‘ نماز جمعہ کے اجتماعات میں ائمہ کرام لوگوں کو کیا سبق پڑھاتے رہے؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا


حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ائمہ کرام سے گزارش کی گئی تھی کہ جمعہ کے اجتماعات کو مختصر کیا جائے، علماءکرام نے بھی اس حوالے سے خصوصی اپیلیں کی تھیں لیکن بعض جگہوں پر جمعہ کی نماز میں ائمہ کرام اس اپیل کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔
 نماز جمعہ کے حوالے سے فیس بک پر تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہماری مسجد کے خطیب صاحب نے خطبہ اور نماز جمعہ میں گزشتہ سے دو گنا وقت لگایا اور حکومتی ہدایات کا پرچہ دکھا کر کہا یہ کہتے ہیں سلام نا کرو جبکہ سلام میں سلامتی ہے۔۔۔۔ غرض سرکاری پرچے کی ایک ایک شق کے الٹ کرنے کی ترغیب دی ،بجائے عمل کرنے کے۔۔۔ ایمان تقویٰ اور توکل۔‘
دوسری جانب حکومت کی جانب سے لوگوں سے بار بار اپیل کے باوجود وہ گھروں میں رہنے کی بجائے سڑکوں پر سیرو تفریح میں مصروف نظر آتے ہیں۔  بازاروں ، ہوٹلوں اور ریستورانوں پر لوگوں کا رش پہلے کی طرح ہی لگا رہتا ہے۔

No comments:

Post a Comment