JSON Variables

Saturday, March 21, 2020

کورونا وائرس کے باوجود کام جاری رہے گا، وزیر خارجہ پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اس کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا، کورونا کی وجہ سے کام کی رفتار میں کمی ضرور آئے گی شاہ محمود قریشی

                       شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21مارچ2020ء) کورونا وائرس نے چین کے بعد اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب پوری دنیا میں اس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔پاکستان میں بھی کوروناو ائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب پاکستان حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور نقصان سے بچا جا سکے۔
بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے تاثر دیا جا رہا تھا کہ شاید کورونا وائرس کی وجہ سے سی پیک متاثر ہو جائے گا۔لیکن اس بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود اس کے کام کی رفتار اثر انداز نہیں ہو گی۔اس پر اسی طرح کام جاری رہے گا جیسے ہو رہا ہے۔ہاں کام کی رفتار میں کمی ضرور آ جائے گی، لیکن یہ کام اسی طرح چلتا رہے گا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جس دن سی پیک مکمل ہو جائے گا، پورے خطے کو اس کا فائدہ ہو گا ۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تباہی پھیل رہی ہے جس کا ہمیں افسوس ہے۔پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے 500 سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے جس کے بعد عوام میں خوف پایا جا رہا ہے۔حکومتی اداروں کی جانب سے بھی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اپنے لوگوں کو ہرقسم کا تعاون کیا جائے لیکن ابھی تک کورونا وائرس سے نمٹنے میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گر گئی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں کہاجا رہا تھا کہ شاید کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے سی پیک پراجیکٹ کو روک دیا جائے گا لیکن ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود اس کے کام کی رفتار اثر انداز نہیں ہو گی۔اس پر اسی طرح کام جاری رہے گا جیسے ہو رہا ہے۔ہاں کام کی رفتار میں کمی ضرور آ جائے گی، لیکن یہ کام اسی طرح چلتا رہے گا۔

No comments:

Post a Comment