JSON Variables

Wednesday, March 18, 2020

کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ مریضوں کی تعداد 28 پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے

کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہے،پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 3 عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریستوران، شاپنگ مالز رات کو 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹورز اور منڈیاں کھلی رہیں گی ۔ تفریحی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے، سرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم سے کم کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 236 ملین پہلے ہی گرانٹ جاری کی جاچکی ہے ، کرونا سے نمٹنے کیلئے 5 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment