JSON Variables

Wednesday, March 18, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان کہ ’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنا ہوا ہے

PM imran khan
 پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان کہ ’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیشِ نظر عمران خان کے اس خطاب سے لوگوں کی کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ خطاب نشر ہونے کے بعد لوگوں نے اس سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ کئی صارفین ان کے خطاب سے مطمئن نظر آئے۔
تاہم عمران خان کے ناقدین کے مطابق ملک میں 260 سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور اس صورتحال پر محض بیان دینا اور ٹھوس اقدامات نہ کرنا مددگار ثابت نہیں ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیے
قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم یہ جنگ جیتیں گے: عمران خان

کیا تفتان پاکستان کا ووہان ثابت ہو سکتا ہے؟
کورونا وائرس: پاکستان میں 23 مارچ کو ہونے والی فوجی پریڈ منسوخ

عمران خان نے اپنے خطاب کیا کہا؟

وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے۔۔

No comments:

Post a Comment